27 اگست 2013 - 19:30
’’المدمومہ‘‘ میں ۳ بچوں اور ۶ عورتوں سمیت ۱۹ شیعوں کی شہادت

شام میں سرگرم دھشتگردوں نے ادلب کے مضافات میں واقع دیہات المدمومہ میں حملہ کر کے ۱۹ شیعوں کو شہید کر دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں سرگرم دھشتگردوں نے گزشتہ روز منگل کو ادلب کے مضافات میں واقع دیہات المدمومہ میں حملہ کر کے ۱۹ شیعوں کو شہید کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھشتگردوں نے اس دیہات میں رہنے والی شیعہ بستی میں گھس کر ۱۹ افراد کے سر قلم کر دئے ہیں جن میں ۳ بچے اور ۶ خواتین شامل ہیں ۔اطلاعات کے مطابق المدمومہ دیہات ابو الظھور فوجی ایئر پورٹ سے ۱۷ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اس دیہات میں صرف ۲۰ گھروں کی بستی ہے۔ دھشتگردوں نے اس علاقے میں گھس کر ۱۹ افراد کو ذبح کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲